بالی وڈ فلم اے بی سی ڈی کی کامیابی سے اداکارہ شردھا کپور کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا

بدھ 1 جولائی 2015 13:21

بالی وڈ فلم اے بی سی ڈی کی کامیابی سے اداکارہ شردھا کپور کا دماغ ساتویں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بالی وڈ فلم اے بی سی ڈی کی کامیابی سے اداکارہ شردھا کپور کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ نئی فلم رنگون میں اداکارہ کنگنا رناوت کو کاسٹ کئے جانے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بالی وڈ فلم اے بی سی ڈی ٹو کی کامیابی نے شوخ و چنچل اداکارہ شردھا کپورکا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ فلم 88 کروڑ سے زائد کما چکی ہے اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں شردھا کپور کے نخرے بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ہدایتکار وشال بھردواج کی نئی فلم رنگون میں کنگنا رناوت کو کاسٹ کئے جانے پر وہ سخت ناراض دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے اپنی جگہ کنگنا کو کاسٹ ہوتے دیکھ کر انہیں سخت برا لگا ہے۔ شردھار کپور اس سے پہلے وشال بھردواج کی فلم حیدر میں کام کر چکی ہیں۔ کشمیر میں فلمائی گئی فلم حیدر میں شردھا کپور کے ہیرو شاہد کپور ہیرو تھے۔

متعلقہ عنوان :