سلمان اور میں اب ایک ساتھ اپنی فلمیں ریلیز کریں گے‘ شاہ رخ

بدھ 1 جولائی 2015 13:21

سلمان اور میں اب ایک ساتھ اپنی فلمیں ریلیز کریں گے‘ شاہ رخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب جب کہ ان کی اور سلمان خان کی دوستی ہو گئی ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر کام بھی ایک ساتھ کریں گے، اسی وجہ سے دونوں نے ایک ساتھ اپنی فلمیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی حس مزاح سے واقفیت رکھنے والوں کو تو اس پر یقین نہیں آیا ہو گا لیکن ان کے بہت سے پرستاروں نے اس کو سچ بھی سمجھ لیا۔