پنجاب بھر میں سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پولیس نے بائیو میٹرک ڈیوائسز تقسیم کرنا شروع کردیں

بدھ 1 جولائی 2015 13:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب پولیس نے بائیو میٹرک ڈیوائسز تقسیم کرنا شروع کردی ہیں یہ جدید ڈیوائس پولیس ناکوں پر چیکنگ کیلئے استعمال کی جائینگی ابتدائی طور پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 1 ہزار سے زائد بائیو میٹرک ڈیوائسز تقسیم کردی گئی ہیں اس سلسلہ میں ڈیوائس کے استعمال کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے اس ڈیوائس کے ذریعے ناکوں پر گاڑیوں اور دیگر مشکوک افراد کو چیک کرنے میں مدد ملے گی مرحلہ وار صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں یہ جدید بائیو میٹرک ڈیوائسز تقسیم کردی جائینگی جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :