گزشتہ مالی سال؛ایف بی آر نے اربوں روپے کے محصولات اکٹھے کرلیے

بدھ 1 جولائی 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے گزشتہ مالی سال کے دوران 2580ارب روپے کے محصولات اکٹھے کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق یہ محصولات 1جولائی2014 سے30 جون2015 کے دورانیے میں اکٹھے کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی 2605ارب روپے محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ کچھ چیکس ابھی پائپ لائن میں موجود ہیں، جو آئندہ ایک دو روز میں کیش ہو جائیں گے، چیک کیش ہونے تک محصولات کا ہدف پورا ہو جائے گا۔