امریکہ نے چوتھی بار خواتین فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بدھ 1 جولائی 2015 13:40

امریکہ نے چوتھی بار خواتین فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امریکہ نے چوتھی بار خواتین کے فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس نے سیمی فائنل میں دو بار کی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم کو موٹریئل کے اولمپک سٹیڈیم میں صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔فائنل میں اس کا مقابلہ اب جاپان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیموں کا سکور بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دوسرے نصف میں جرمنی کی سٹرائیکر سیلیا سیسک نے برتری کا موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ 58 ویں منٹ میں ملنے والی پینلٹی پر گول نہ کرسکیں۔وہیں دوسری جانب امریکہ کو جب 10 منٹ بعد پینلٹی ملی تو امریکہ کی کپتان کارلی لائڈ نے گول کرکے امریکہ کو سبقت دلا دی۔امریکہ کی کپتان کارلی لائڈ نے پینلٹی پرگول کرکے امریکہ کو سبقت دلائی جب کھیل کا مقررہ وقت پورا ہونے میں صرف چھ منٹ باقی تھے تو متبادل کھلاڑی کیلی اوہارا نے گول کرکے فائنل میں امریکہ کا داخلہ یقینی بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :