سعودی عرب : مسجد الحرام میں زائرین کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 13:41

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : مسجد الحرام میں آنے والے زائرین مسجد کے احاطے کے اندر مفت وائی فائی سروس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ اس تکنیکی خدمات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے متعارف کرائی جارہی ہیں۔اس پریزیڈنسی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے ڈائریکٹر بندر الخزیم کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام کے احاطے میں مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کامقصد پریزیڈنسی کے عملے اور عازمین کے درمیان آن لائن رابطوں کو استوار کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریزیڈنسی کا عملہ اس مقبولِ عام وائرلیس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسجد الحرام کے عازمین کو رہنمائی اور آگاہی کے پیغامات پر مبنی پیغامات بھیجے گا۔

(جاری ہے)

بندر الخزیم نے بتایا کہ مطاف یعنی بیت اللہ کے گرد طواف کا حصے میں عازمین کے لیے بلوٹوتھ سروس بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ طواف کی ادائیگی کے دوران وہ یہ جان سکیں کہ بیت اللہ کے گرد وہ کتنے چکر لگا چکے ہیں۔

یہ سروس مکہ کی امّ القریٰ یونیورسٹی کے مرکز برائے جدید ٹیکنالوجی کے تعاون سے متعارف کرائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’’پریزیڈنسی نے مسجدالحرام میں افطاری کی آن لائن بکنگ کی تجدید اور اجراء کی سروس بھی متعارف کروائی ہے۔ تاکہ عازمین اور افطاری کا سامان سپلائی کرنے والی کمپنیاں دونوں اس سروس کا فائدہ اُٹھاسکیں۔‘‘بندر الخزیم اعلان کیا کہ ایک نئی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے، جس کے ذریعے اعتکاف کی ادائیگی کی الیکٹرانک رجسٹریشن عربی، انگلش، فرانسیسی، اردو، ترکی اور فارسی زبانوں میں کروائی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی ایک اور سہولت ان لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے، جو مسجد الحرام کی نمائش اور بیت اللہ کے غلاف (قصویٰ) کی فیکٹری دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :