گراوٴنڈز اور پلیئرز فارغ ہوں یا نہیں، پی سی بی اپنی لیگ فروری میں کرانے پر ڈٹ گیا
بدھ 1 جولائی 2015 13:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گراوٴنڈز اور پلیئرز فارغ ہوں یا نہیں، پی سی بی اپنی لیگ فروری میں کرانے پر ڈٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ انعقاد سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے، سب سے بڑا اعتراض ایونٹ کے ملک سے باہر انعقاد پر سامنے آیا، پی سی بی یو اے ای میں میچزکرانا چاہتا ہے، پہلے فروری 2016میں انعقاد کا اعلان کیا گیا، ایسے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کے تینوں سینٹرز سابق کرکٹرز کی ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میزبان ہونگے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھی اس عرصے میں صرف ویسٹ انڈین کھلاڑی ہی دستیاب ہوتے، یہ جاننے کے بعد چیئرمین شہریارخان نے اپریل میں انعقاد کی بات کر دی حالانکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی میٹنگ کے دوران طے پایا کہ لیگ ہرصورت فروری میں ہی کرائی جائیگی، گوکہ یو اے ای میں ہی میچز کرانے کا ارادہ ہے لیکن اگر معاملات طے نہ ہو سکے تو وینیو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے، ماسٹرز لیگ 2ہفتے جاری رہے گی، ایسے میں پی سی بی کا ارادہ بقیہ وقت میں اپنا ایونٹ کرانے کا ہوگا۔(جاری ہے)
غیرملکی پلیئرز کی عدم دستیابی کا مسئلہ ٹیم سے باہر یا حال ہی میں ریٹائر ہونے والوں کو شامل کر کے حل کیا جائے گا۔
پی سی بی نے فرنچائزز کی فروخت کیلیے اشتہار بھی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا جو ایک ہفتے میں ملکی و غیرملکی میڈیا کی زینت بن جائیگا۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام نے پہلے ہی بعض کاروباری شخصیات کو ٹیمیں فروخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، ایک ہی ادارے کو کئی ٹیمیں بھی دینے پر غور جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
’یہ ایک شرمناک شکست ہے‘ ، رمیز راجہ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.