پرویز مشرف نے این آر او کے تحت ایم کیو ایم کے 8000ہزار کیس ختم کئے تھے‘سید جلال محمود شاہ

بدھ 1 جولائی 2015 13:48

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پرانا ہالا میں سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے ضلعی رہنما سید گلفام شاہ ہاوٴس پر منعقدہ افطار ڈنرکے موقع پرسندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پرویز مشرف نے این آر او کے تحت ایم کیو ایم کے 8000ہزار کیس ختم کئے تھے اور اسی این آر او کے تحت زرداری اینڈ کمپنی کے کیس ختم ہورہے ہیں بی بی سی کی رپورٹ ،صولت مرزا کے کچھ شواہدملنے پر متحدہ پر پابندی عائد کرنے کے لیئے پاکستان کو پیش رفت کرنی چاہیئے ،انہوں نے کہا کے پورا ملک ریاستی انتشار میں مبتلا ہے جس کی دوبڑی وجوہات دہشتگردی اور کرپشن ہے دہشتگردی کے خلاف موٴثر آپریشن نہیں ہوپارہا ہے اور کرپشن کو جڑیں پکڑ گئی ہیں جب تک کرپشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک میں بہتری نہیں آئے گی انہوں نے کہا کے عذیر بلوچ کو ساری دنیا جانتی ہے اسے کون سپورٹ کرتا تھا کسی سے چھپی ہوئی بات نہیں ہے ،ان کے الزامات کے باوجود تحقیقات کرنے کے بجائے پی پی کے ذمہ داروں کوخاموشی سے راہ فرار کا راستہ دینا بھی ناانصافی ہے مزید کہا کے کرپشن کی بنیادیں زمین میں ہونے کے بجائے ہوا میں ہوتی ہیں اس لیئے سب سے بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر انہیں سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کرپشن کرنے کی جرأت نہ کرسکے انہوں نے مزید کہا کے نیب کی جانب 10کروڑ روپئے کی کرپشن کرنے والے سیوھن کے ٹی ایم او رحمت اللہ عاربانی میمن کو ڈیڈہ کروڑ قسط کی ادائیگی پرچھوڑنے پر نیب کے سوالیہ نشان ہے

انہوں نے کہا کے قانون کی خرابی کو درست کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کے نہ صرف سیوھن ڈولپمینٹ پروجیکٹ بلکہ بھٹ شاہ ڈولپمینٹ پروجیکٹ سمیت سندھ کے کئی ترقیاتی کاموں کے پروجیکٹس میں کروڑوں روپئے کی کرپشن ہوئی ہے مذکورہ پروجیکٹس میں کئی کام کاغذات میں مکمل ہوئے ہیں جس میں متاثرین خلق خدا ہے انہوں نے کہا کے سندہ بھر میں محکمہ بلدیہ میں کرپشن جاری رہی تو سندہ تباہ ہوجائے گی اس لیئے کچھ عرصے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں نیک نیتی سے سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے پلیٹ فارم سے لوگ حصہ لیں اگر نیک نیتی سے لوگ حصہ لیں گے تو سماج میں بہتری آئے گی نیت ٹھیک نہ ہونے کے باعث پی پی کے وزراء اقتدار میں بدنیتی کررہے ہیں جس کے نتائج ان کے حمایت یافتہ خود ان کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں اس موقعے پر نواز لیگ کے ڈویزنل رہنما سید شاہ زماں شاہ، مسلم لیگ فنکشنل کے آخوند عبد اللطیف صدیقی،مخدوم شہزاد،سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے صوبائی رہنما دودو مہیری، انور برڑو، جواد مفتون،جسقم کے ضلعی رہنما عبد الرشید ڈیتھو،سماجی رہنما فقیر ولی محمد نوحپوٹو،سید شاہ جہاں شاہ ،میمن اتحاد کے رہنما گلزار، حمیدا للہ میمن دیگروں موجود تھے