آمدہ عام انتخات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں کلین سویپ کر یگی‘عبدالرؤف شاہ

بدھ 1 جولائی 2015 13:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر سٹی میرپور کے نائب صدر عبدالرو ف شاہ نے کہا ہے کہ آمدہ عام انتخات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں کلین سویپ کر یگی ۔راجہ فاروق صدر خا ن اور شاہ غلام قادر کی قیا دت میںآ زادکشمیر کو ماڈل ریاست بنائینگے ۔ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام اور علاقائی و قبلائی تعصب برادری ازم کے خاتمے کیلئے جہدو جد مسلم لیگ کی اولین ترجیحی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سٹی میرپور کے نائب صدر عبدالروف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر خان اور غلام قادر کے خلاف زہراگھلنے والے بیر سٹرسلطان محمود پارٹیاں تبدیل کرنے کا چیمپئن اور اقتدار کالالچی انسان عوام کو گمرا کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے آج تک ماچس کی تلی تک نہیں بنائی بیر سٹر سلطان محمود کواگر مودی وزارت عظمی کیلئے آفرکرے تو وہ بھی قبول کرنے میں دیر نہیں لگائے گا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پر امن اور باشعور عوام کی ریاست ہے یہاں کی عوام ناچ گانے کی متمل نہیں ہو سکتی آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو آزادکشمیر سے ایک سیٹ بھی نہیں ملی گی ۔

گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی پسندیدہ جماعت اور عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو ملک میں ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آئندہ الیکشن میں ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں جماعت جس کو ٹکٹ دے گی کارکن دل و جان سے جماعت کے فیصلے کو تسلیم کرینگے اور جماعت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

لیگی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور جنرل الیکشن کی تیاریاں کریں مجاور حکومت کو چلتا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔مجاو ر حکومت نے ریاستی تشخص فریال تالپور کے قدموں میں گروی رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں عوام کو روٹی کپڑا مکان کا نعرا لگانے والوں نے عوام سے نوالہ تک چھین لیا ہے عوام بے یار ومددگار عوام کی بدحالی اور افلاس کی ذمہ دار مجاور حکومت ہے مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر ریاست کی تقدیر بدل دے گی ریاست کو ماڈل ریاست اور خوشحالی کمشیر کی بناد رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر ریاست میں تبدیلی کی علامت بن چکے ہیں ان کے خلاف بیان بازی چاند پر تھوکنے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :