ضلع بدین میں نہری پانی کی قلت کیخلاف مختلف مقامات پر کاشتکاروں نے احتجاجی مظا ہرے کیے

بدھ 1 جولائی 2015 13:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ضلع بدین میں نہری پانی کی قلت کیخلاف مختلف مقامات پر کاشتکاروں نے احتجاجی مظا ہرے کیے۔بدین کی دبی نہر،میر واہ اورشیر واہ میں نہری پانی کی قلت سنگین ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پانی کی عدم فراہمی سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا دھان کی فصل سوکھ کر تباہ ہو گئی ہے ‘اکثر علاقوں میں فصل کاشت ہی نہیں کی جا سکی نہری پانی کی قلت کیخلاف کاشتکاروں نے پیرو لاشاری،ملکانی شریف،گولارچی میں مظاہرے کیے ۔انہوں نے کہاکہ فصلوں کی کاشت کے وقت پانی کی قلت پیدا کرکے کاشتکاروں کو تباہ کیا جا رہے۔

متعلقہ عنوان :