وزیراعظم اقوام متحدہ کی 70ویں سالگرہ تقریبات میں شریک ہونگے ‘ملیحہ لودھی

بدھ 1 جولائی 2015 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سربراہ اجلاس اور تقریبات میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کے دورے سے متعلق معمول کی مشاورت اور انتظامات کیلئے پاکستان میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ قوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سربراہ اجلاس اور تقریبات منعقد ہوں گی جن میں وزیر اعظم شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :