وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے این جی اوز سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
بدھ 1 جولائی 2015 13:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک میں کام کرنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں جس کے مطابق پاکستان میں بیس ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں فعال ہیں۔ بدھ کو یہاں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آباد کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سوسائٹی ایکٹ کے تحت 635 جبکہ سوشل ویلفیئر ایکٹ کے تحت 494 رجسٹرڈ این جی اوز کام کر رہی ہیں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے پنجاب میں کام کرنے والی این جی اوز کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق پنجاب میں اس ایکٹ کے تحت 7516 این جی اوز کام کر رہی ہیں ۔
این جی اوز کی رجسٹریشن اور ریگولیشن ادارہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کرتا ہے ۔(جاری ہے)
سوشل ویلفیئر قانون کے بغیر بھی پنجاب میں کئی این جی اوز کام کر رہی ہیں یہ این جی اوز سوسائٹی ٹرسٹ ایکٹ، کمپینیز آرڈیننس اور دیگر قوانین کے تحت کام کر رہی ہیں ان این جی اوز کو ملکی اور غیرملکی امداد کے ساتھ عوام سے بھی مالی مدد ملتی ہے ان این جی اوز کی نگرانی کی جاتی ہے اور سالانہ آڈٹ بھی کرایا جاتا ہے ۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 10 ہزار سے زائد این جی اوز کام کر رہی ہیں ۔ کے پی کے میں موجود این جی اوز کو غیر ملکی امداد کہاں سے ملتی ہیں ، اس کی نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ میں 15 سو سے زائد این جی اوز کام کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.