بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ‘ ڈرائیور اور ایس ایس پی کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے

بدھ 1 جولائی 2015 13:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سیکیورٹی پر مامورسابق ایس ایس پی میجر ریٹائرڈ امتیاز اور ڈرائیور وحید الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ بدھ کویہاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد ایوب مارتھ نے بینظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل ،سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد سمیت ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پر دونوں گواہوں سابق ایس ایس پی امتیاز اور ڈرائیور وحید الرحمان کیوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے حکم دیاکہ وارنٹ گرفتاری پر عمل کرکے گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جائے ،بعدمیں سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :