سائیں گرمی میں اموات روکنے کے لئے آپ نے کیا کیا،وزیراعظم کاوزیراعلی سندھ سے سوال

بدھ 1 جولائی 2015 14:04

سائیں گرمی میں اموات روکنے کے لئے آپ نے کیا کیا،وزیراعظم کاوزیراعلی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے سوال کیا کہ سائیں گرمی میں اموات روکنے کے لئے آپ نے کیا کیا؟ جس پر قائم علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ معاملات کنٹرول میں ہیں ہم نے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ سائیں آپ کیسے ہو اور کیا حالات ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں اور صوبے کے حالات بھی قابو میں ہیں۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ سائیں آپ نے گرمی میں اموات روکنے کے لئے کیا کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ معاملات کنٹرول میں ہیں ہم نے بھرپور اقدامات کئے ہیں جس پر وزیراعظم نے سوال کیا کہ پھر اتنی زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ سر قصور کے الیکٹرک کا ہے۔

متعلقہ عنوان :