اسلام آباد : ن لیگ کے پاس اگر عوام کا مینڈیٹ موجود ہے تو ایک مرتبہ مینار پاکستان بھر کر دکھائیں ، 2013 کے انتخابات میں آراوز، ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی۔ انکوائری کمیشن کے باہر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 14:04
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے، منظم دھاندلی کر کے الیکشن قانون کے مطابق نہیں کروائے گئے، انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کہہ رہے ہیں کہ اضافی بیلٹ کا فیصلہ آر اوز نے کیا حالانکہ یہ سیاسی فیصلہ تھا کہ کس حلقے میں کتنے اضافی بیلٹ پیپرز جائیں گے۔
الیکشن میں کہیں بھی عوام کا مینڈیٹ نظر نہیں آتا۔ اعتزاز احسن نے بھی کہا کہ تھیلوں کی سیل ابھی تک کھولی جا رہی ہے۔ لاہور میں بھی اضافی بیلٹ بھیک کر ن لیگ پر کرم کیا گی اورا مخصوص حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔ نجم سیٹھی نے بھی کہا کہ 16 دن قبل پاور رائے ونڈ اور ماڈل ٹاؤن چلی گئی، اعتزاز احسن نے بتایا کہ فارم 1 پر بھی لوگوں کو ڈ س کوالیفائی کر دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ کمیشن میں الیکشن کمیشن کے چئیر مین کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں حالانکہ ابھی مشین کے ذریعے تصدیق نہیں کی گئی تھی ، یا تو وہ نجومی ہیں جن کو تصدیق کیے بغیر ہی پتہ چل گیا کہ انگوٹھوں کی تصدیق ہو جائے گی. عمران خان نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں جو فارم 15 انکوائری کمیشن میں لایا گیا ان کے سیریل نمبر ہی نہیں ملتے۔ کے پی کے میں محض دو حلقوں میں زائد بیلٹ گئے اور ان میں سے ایک حلقہ کیپٹن صفدر کا تھا، ن لیگ نے گلگت میں بھی اپنا گورنر اور اپنا الیکشن کمشنر رکھ کر انتخابات کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ان کے بچے عوام کا پیسہ لگا کر ووٹ خرید رہے ہیں اور پھر اقتدار کو پیسہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن جوو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.