گرم موسم نے یورپ کا رخ کرلیا، اسپین میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سخت موسم کا الرٹ جاری

بدھ 1 جولائی 2015 14:05

میڈرڈ/ پیرس/ لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) گرمی کی شدید لہر افریقا سے یورپ پہنچ گئی ، اسپین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا،لندن میں گرمی کا 9 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا ، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا،ادھر عا لمی ادارہ موسمیات نے دنیا بھر میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا،50 سالوں میں دن اور راتوں کا درجہ حرات بڑھا بروقت وراننگ سے گرمی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے شمالی علاقے قرطبہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری جبکہ سیولی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسپین، فرانس اور پرتگال نے سخت موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت کردی ہے۔عالمی محکمہ موسمیات نے فرانس اور جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، فرانس میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ادھرلندن میں گرمی کا 9 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :