لندن ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر،نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچزجیت لئے
بدھ 1 جولائی 2015 14:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، ویمنز ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن پیٹرا کوویٹوا اور کیرولین ووزنیاکی نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔رومانیہ کی سمونا ہالپ اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راوٴنڈ سے ہی آوٴٹ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گراس کورٹ گرینڈ سلام کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے)
دن کے اہم مقابلوں میں سوئس ٹینس سٹار اور سترہ گرینڈ سلامز کے فاتح راجر فیڈرر نے بوسنیا کے ڈیمر زومر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔فیڈرر کی فتح کا سکور 6-1،6-3اور 6-3 رہا۔دوسرا اہم میچ سپین کے رافیل نڈال اور برازیل کے تھامز بیلوکی کے درمیان کھیلا گیا جو سابق عالمی نمبر ون نے بہ آسانی جیت لیا۔
نڈال نے برازیلی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھے چار، چھے دو اور چھے چار سے شکست دی۔خواتین میں دوسرے روز کا سب سے اہم مقابلہ دفاعی چیمپئن پیٹرا کویٹووا اور ہالینڈ کی کیکی برٹنز کے درمیان ہوا۔سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے ایونٹ میں شامل جمہوریہ چیک کی پیٹرا نے ڈچ حریف کو چھے ایک اور چھے صفر سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.