دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ زخمی ، ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس سے دستبردار ہوگئے

بدھ 1 جولائی 2015 14:06

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ زخمی ، ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس سے دستبردار ..

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اگلے ماہ پیرس میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس ایونٹ سے انجری کے باعث دستبرداری ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

6 مرتبہ اولمپک چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے سٹار ایتھلیٹ نے کہا کہ وہ کمر کی انجری کے باعث خود کو اگلے ماہ ہونے والے ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کے لئے مکمل فٹ نہیں سمجھتے لیکن وہ چین میں اگست کے مہینے میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔ جمیکن ایتھلیٹ کو 100 اور 200 میٹر ریس کے مقابلوں میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :