روس کے ماہرین کا ایبولا اور ہیپاٹائٹس بی میں ربط کا انکشاف

بدھ 1 جولائی 2015 14:19

ماسکو۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روس کے ماہرین وبائی امراض نے گنی میں ایبولا بخار کا مطالعہ کرتے ہوئے ایبولا بخار اور ہیپاٹائٹس بی میں باہمی ربط کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

روس میں اشیائے صرف کے نگہدار ادارے کی سربراہ آنا پوپووا نے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین کو لیبارٹری میں تشخیص کے ساتھ ساتھ کی جانیوالی تحقیق کے دوران نئی معلومات ملی ہیں ۔جن کے مطابق ایبولا بخار اور ہیپاٹائٹس بی میں باہمی ربط پایا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بخار میں مبتلا ہونے والے بیشتر اشخاس جنکو ہیپاٹائٹس بی مرض بھی لاحق تھا انکی زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :