وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سے ملاقاتو‌ں کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطحی اجلاس

بدھ 1 جولائی 2015 14:23

وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سے ملاقاتو‌ں کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء) وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچیں گئے ، وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال ، وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا چودھری نثار، عبدالقادر بلوچ اور سائرہ افضل تارڑ بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر وزیراعطم کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، مسلم لیگ کے رہنمائوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر سے وزیراعلیٰ ہائوس پہنچے جہاں وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعطم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم کے ساتھ آنیوالے وفاقی وزرا ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، کے الیکٹرک کے حکام سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہیں ۔ اجلاس میں کراچی میں ہیٹ سٹروک اور بجلی بحران پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔