ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کے امکانات ہیں، روسی حکام

بدھ 1 جولائی 2015 14:24

ماسکو۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روسی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ گفتگو بارے صحافیوں کو بتایا کہ ایران سے متعلق جوہری مذاکرات میں کچھ پیش رفت نظر آئی جس کے باعث فریقین نے انھیں7 جولائی تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران کا معاملہ نتیجہ خیز ہونے کے کافی حد تک امکانات موجود ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے واضح کہا کہ ہمارے مندوبین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ممکن کو شش کریں تاکہ چند روز میں سمجھوتہ طے پا جائیاور عالمی ایجسنی برائے جوہری تعاون کی جانب سے ایران کے معائنے کے بعد ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے سے متعلق بھی سمجھوتہ طے ہونے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :