روس ایران کو آئل ٹینکر فراہم کرے گا، حامد رضا شاہ دوست

بدھ 1 جولائی 2015 14:24

تہران۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روس ایران کو آئل ٹینکر دے گا جو بحیرہ کیسپین کی بندرگاہ نیکا پہنچایا جائے گا۔ایرانین آئل ٹرمینل کمپنی کے سربراہ حامد رضا شاہ دوست کے مطابق روس کی جانب سے دیے گئے ٹینکر بندرگاہ نیکا کو جدید کئے جانے کے حوالے سے مدد گار ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہاں ٹرمینل کی صلاحیت بڑھائی جا رہی ہے اور اس طرح بڑے ٹینکر کے زریعے ایرانی تیل کی برآمد میں مدد ملے گی ۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر پٹرولیم نے روس کے وزیر برائے توانائی الیکساندر نوویکوو کے ساتھ روزانہ 5 لاکھ بیرل تیل کا تبادلہ کیے جانے سے متعلق اتفاق بارے بتایا تھا جس کے بدلے میں روس، قزاخستان اور بیلاروس سے گندم اور آلات دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :