روس نے اقوام متحدہ میں ویٹو کے حق کو محدود کیے جانے کا منصوبہ مسترد کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 14:24

ماسکو۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے ویٹو کے حق کو محدود کیے جانے کے تصور سے اتفاق نہیں کر ے گا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوو کے مطابق اس اقدام سے مستقل اراکین کے رائے دہی سے متعلق برابری کا حق متا ثر ہو گا۔

(جاری ہے)

اور یہ منصوبہ عالمی ادارے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے نظام کے بنیادی نکتے سے انحراف ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ”ویٹو کا حق رعایت یا مفاد نہیں ہے بلکہ کیے جانے والے فیصلوں کے متوازن ہونے کی ضمانت ہے“۔ گاتیلوو کے نزدیک عالمی تنظیم کے نظام میں مصنوعی تجدید سے دنیا میں کشیدگی بڑھ جائے گی۔انہوں نے یاد دلایا کہ روس اور چین دونوں کے ویٹو کے حق نے کئی ملکوں مثلا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہونے دی۔

متعلقہ عنوان :