پی ایس ڈی پی کے تحت فاٹا میں چاؤ تنگی ڈیم کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے مختص

بدھ 1 جولائی 2015 14:25

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فاٹا میں چاؤ تنگی سمال ڈیم کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وزارت ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے چار بڑے منصوبوں کے لئے 19 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں پی ایس ڈی پی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق فاٹا کے لئے 19ارب 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ فاٹا میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے حکومت نے تنگی سمال ڈیم کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے ‘ مہمند ایجنسی نجکی ٹنل کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ ‘ اورکزئی ایجنسی میں زیادو تاڈبوری روڈ کے لئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :