میانوالی قریشیاں کو 2ماہ میں سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی‘ مخدوم خسرو بختیار

بدھ 1 جولائی 2015 14:26

خان پور۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ میانوالی قریشیاں کو 2ماہ کے اندر اندر سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ غریب اور مستحق افراد کے لئے 200 میٹر مفت لگیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی قریشیاں میں سوئی گیس کے کام کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے تقاضے بھی بدل گئے۔ عوام کے ساتھ رابطہ رکھنا اور ان کے مسائل حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔۔ مخدوم خسرو بختیار نے میانوالی قریشیاں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دیتے ہوئے مخدوم ہاشم جواں بخت کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جلدی پیش رفت کریں ۔ قبل ازیں مخدوم افکار الحسن نے ربن کاٹ کر سوئی گیس کھدائی کے کام کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :