‘حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے اور جو اس مد میں ڈھائی ارب روپے وصولی کیلئے بنکوں کے کروڑوں کھاتہ داروں سے ہر ماہ 70 روپے کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ ‘
بدھ 1 جولائی 2015 14:36
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے اور اس مد میں ڈھائی ارب روپے کا وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے حکومت خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے اس اضافی بوجھ کو پورا کرنے کے لئے وزارت خزانہ نے حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام برانچوں سے کروڑوں کھاتہ داروں سے ہر ماہ 70 روپے کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کٹوتی کی رقم سے 50 روپے بینکوں کے مالکان جبکہ 20 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر وصول کئے جائیں گے ۔
آن لائن کے مطابق اس سلسلہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے تمام بنکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں چنانچہ اس ہدایت کی روشنی میں تمام بنکوں کے انتظامیہ نے اپنے کھاتہ داروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کروڑوں کھاتہ دار جن کی سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کے علاوہ چھوٹے بڑے تاجر ، دکاندار اور طالب علم ، بیواؤں پنشنرز ، بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے علاوہ بے شمار ایسے اکاؤنٹ ہولڈر ہیں جن کے اکاؤنٹوں میں صرف معمولی رقم ہوتی ہے ۔
آن لائن کے سروے کے مطابق اس وقت ملک بھر کے تمام بنکوں میں 2 کروڑ کے لگ بھگ کھاتہ دار موجود ہیں ۔جبکہ ہر ماہ سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ بیواؤں پنشنرز اور دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین جو پہلے ہی حکومت کو انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی کٹوتی کے بعد اپنے کھاتے سے رقم نکلواتے ہیں مگر اب حکومت نے بینک مالکان کو مزید مراعات دینے اور اپنے خزانے کو مزید بڑھنے کے لئے غریب عوام پر نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔
اس طرح حکومت کو ہر ماہ سرکاری خزانے میں اربوں روپے کا مالی فائدہ ہو گا ۔ قبل ازیں حکومت بجلی کے بلوں سے بھی گھریلو صارفین سے پی ٹی وی لائسنس کے نام پر 35 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے اس طرح ملک بھر میں لاکھوں صارفین ایسے ہیں جنہوں نے غربت کی وجہ سے اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن نہ ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے چند سال قبل ملک بھر کے بڑے صنعت کاروں جنہوں نے بینکوں کو خرید لیا تھا اور انہوں نے بینک کے ہر کھاتہ دار پر 50 روپے ماہانہ کٹوتی شروع کر دی تھی ۔ بعدازاں شہریوں کے مسلسل احتجاج پر سابق دور حکومت نے سٹیٹ بینک کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر بینک مالکان کو ماہانہ ان کے کھاتہ سے 50 روپے کٹوتی ختم کرنے کے احکامات جاری کرے چنانچہ حکومتی احکامات کی رو شنی میں چند سال قبل بینکوں نے یہ ماہانہ جگا ٹیکس عوام سے وصول کرنا بند کر دیا تھا اب حکومت نے پٹرولیم اور دیگر مصنوعات کا سہارا لے کر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر بینک مالکان کو دوبارہ کھاتہ داروں سے 50 روپے ماہانہ کے علاوہ بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر 20 روپے کٹوتی کاٹنے کی اجازت دے دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.