‘ جوہری مذاکرات : ایران اور مغربی ممالک کے درمیان حتمی معاہدے پر پہنچنے کے لئے ایک ہفتہ مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ‘

بدھ 1 جولائی 2015 14:38

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن جانے کے بعد فریقین نے معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایک ہفتہ مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے۔ایران اور مغربی ممالک نے جوہری معاہدے پر پہنچنے کے لیے 30 جون کی خود ساختہ ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی تھی۔سفارت کاروں کے مطابق ابتدائی معاہدے کی اہم شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے جس میں ایران نے یورینیم کی افزدوگی کو سطح تک لانے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے نتیجے میں جوہری بم بنانا مشکل ہو گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اب بھی کئی معاملات طے کرنا باقی ہیں تاہم انھیں یقین ہے کہ معاہدہ اب بھی پہنچ میں ہے۔یورپی اتحاد نے معاہدے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ایران پر عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے منگل کو ایران کے وزیرِ خارجہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں جاری مذاکرات کے آخری مراحل کے لیے ویانا پہنچ گئے ہیں۔محمد جواد ظریف کے ہمراہ ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ اور صدر حسن روحانی کے بھائی بھی موجود ہیں۔ مذاکرات میں شامل کئی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انھیں ان مذاکرات میں حتمی مہلت سے پہلے معاہدہ طے پانے کی امید نہیں تاہم مذاکرات میں بہت پیش رفت ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :