بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

بدھ 1 جولائی 2015 14:39

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ مقامی سطح پر چائے کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

چٹا گانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 198.06 ٹکا فی کلو گرام میں طے پائے جبکہ گذشتہ نیلامی کے دوران چائے کی قیمت196.04 ٹکا فی کلو گرام ریکاڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 1.23 ملین کلو گرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس کا 4 فیصد فروخت نہیں ہوسکا جبکہ گذشتہ نیلامی میں 1.23 ملین کلو گرام میں سے 11 فیصد چائے فروخت نہیں ہو سکی تھی۔ ‘