ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ

بدھ 1 جولائی 2015 14:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ بدھ کو یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں یورو کی شرح تبادلہ گذشتہ روز کی شرح 1.1139 ڈالر فی یورو اور 136.38 ین فی یورو کے مقابلے میں اضافے سے 1.1140 ڈالر فی یورو اور 136.47 ین فی یورو ہوگئی جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ 122.49 ین فی ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ گذشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 122.44 ین فی ڈالر تھی۔ ‘