‘وزیراعظم کی کراچی آمد پر وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ملازمین ہی سیکیورٹی رسک قرار

بدھ 1 جولائی 2015 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی شہر آمد پر وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ملازمین کو سیکورٹی رسک قرار دے کر اندر جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ملازمین معمول کے مطابق جب آج اپنے دفاتر جانے کے لئے پہنچے تو سیکیورٹی پر تعینات عملے نے انھیں اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جس کے باعث وزیراعلیٰ ہاوٴس ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

ملازمین سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر ہم نے اس حوالے سے کچھ کہا تو ہماری نوکری چلی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ یہ سب لوگ گزشتہ روز اپنی نوکریوں سے غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے انھیں پاسز جاری نہیں کئے جا سکے‘

متعلقہ عنوان :