‘ طاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد حکومت سے نالاں سیاسی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے مشاورتشروع کر دی‘

بدھ 1 جولائی 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد حکومت سے نالاں سیاسی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد بنانے کے لئے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے پاکستان میں آتے ہی حکومت کو للکارنا شروع کر دیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا پھر سے مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

وہیں سے حکومت سے نالاں تمام سیاسی جماعتوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ناراض گروپ ذوالفقارکھوسہ نے بھی ساتھیوں سے مشاورت تیز کر دی ہے ۔مختلف جماعتوں کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ق) اور عوام مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر پارٹیوں نے اندرونی طور پر مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کہ طاہر القادری کا ساتھ دے کر حکومت مخالف اتحاد کا حصہ بنا جائے ۔

متعلقہ عنوان :