‘سعوری عرب؛پاکستانی دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی حکومت کیخلاف بولنے پر 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا‘

بدھ 1 جولائی 2015 14:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)پاکستانی دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تجزیہ کار زید حامد کو دو ہفتے قبل سعودی عرب میں دورے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

زید حامد کو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ قوانین کے تحت سعودی عرب میں سعودی حکومت پر تنقید کرنا جرم ہے ۔ زید حامد نے سعودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی ۔ جس کے بعد زید حامد کو قاضی کے سامنے پیش کیا گیا اور بدھ کے روز عدالت نے سزا سناتے ہوئے پاکستانی دفاعی امور کے تجزیہ کار زید حامد کو 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنا دی ہے ۔