قومی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل میں شرکت کیلئے 5 جولائی کو جکارتہ روانہ ہوگی

بدھ 1 جولائی 2015 14:45

قومی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل میں شرکت کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل میں شرکت کیلئے 5 جولائی کو اسلام آباد سے جکارتہ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ 14 سے 16 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی گیلورا بنگ کرنو ٹینس سٹیڈیم، جکارتہ میں کھیلی جائے گی۔