گوجرانوالہ میں چوری کا الزام لگاکر فیکٹری ملازمین نے محنت کش کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا

بدھ 1 جولائی 2015 14:51

گوجرانولہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)گوجرانوالہ میں چوری کا الزام لگاکر فیکٹری ملازمین نے محنت کش کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا،متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاگوجرانوالہ کے علاقہ ونیہ کا رہائشی محنت کش عرفان نماز پڑھنے کیلئے گھر سے نکلا تو پانی کی ٹینکی بنانے والی فیکٹری کے ملازمین نے اسے چوری کے الزام میں پکڑ لیا،آہنی راڈوں اور گرم تاروں سے محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، اور تشویشناک حالت میں جی ٹی روڈ پر پھینک گئے،اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے متاثرہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا،متاثرہ نوجوان کی درخواست پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔