رام اللہ، اسرائیلی فوجی نے نعرہ تکبیر لگانے پر فلسطینی شہری کو گولی ماردی، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 1 جولائی 2015 14:51

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قلندیا کے مقام پر فلسطینی شہری کو نعرہ تکبیرلگانے پراسرائیلی فوجی نے گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی ریڈیو رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکارنے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ رام اللہ کے قریب قلندیا چیک پوسٹ سے کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی نے مشکوک حالت میں یہودی آباد کاروں کی ایک کار کی طرف رخ کرتے ہوئے نعرہ تکبیر لگا یا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں اور اسے علاج کیلئے بیت المقدس کے ’تشعار تصدیق‘ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :