کیریبیئن پریمیئر لیگ، کرس گیل نے سینٹ کٹس کے باؤلر ز کی دھلائی کر ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جولائی 2015 14:53

کیریبیئن پریمیئر لیگ، کرس گیل نے سینٹ کٹس کے باؤلر ز کی دھلائی کر ڈالی

سینٹ کٹس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) کیربین پریمیئر لیگ میں جمیکا کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کے لاٹھی چارج نے سینٹ کٹس کے باؤلرز کو بے حال کر دیا۔

(جاری ہے)

وارنر پارک،سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ کٹس نے جمیکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 160رنز بنائے، سینٹ کٹس کی جانب سے مارٹن گپٹل 53اور مارلن سیمیولز 50رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے، جمیکا کی جانب سے سانتوکی نے 4اور ویٹوری نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا۔

جمیکا نے مطلوبہ ہدف 19.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جمیکا کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ایک بار پھر باؤلرز پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 54گیندوں پر 72رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کر ا دیا،انکے علاوہ کرس لین نے بھی 52رنز کی اننگز کھیلی۔ 35سالہ گیل کو دھواں دھار بلے باز ی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔