مصر کے جزیرہ نما سینا میں مبینہ شدت پسندوں کے حملوں میں، 11 فوجی ہلاک

بدھ 1 جولائی 2015 14:59

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) مصرکے جزیرہ نما سینا میں مبینہ شدت پسندوں کے حملوں میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مصر کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما سینا میں مبینہ شدت پسندوں کے حملوں میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی سینا صوبے کے علاقے شیخ زوید میں حملہ آوروں نے ایک پولیس سٹیشن کے باہر گاڑی میں دھماکہ کیا اور چھ سکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب چند ہی روز قبل دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ حملہ آوروں نے کئی فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ تاہم اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :