یکم جولائی کو کینیڈین قوم نے ملک اور دنیا بھر میں148واں یوم آزادی منایا،رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

بدھ 1 جولائی 2015 15:01

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کینیڈین قوم نے یکم جولائی کو پورے ملک اور دنیا بھر میں ملک کا 148 واں یوم آزادی منایا،ملکبھرمیں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر دس ایسے اہم اعداد وشمار پیش کیے گئے جن سے سب کینیڈینز کا واقف ہونا ضروری ہے۔ سب سے پہلا عدد 4 ہے۔ یہ عدد کنفڈریشن ڈے کے موقع پر کینیڈا کے صوبوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسرا عدد 9 ہے جو ان کینیڈینز کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے جنہوں نے خلاف کا سفر کر رکھا ہے۔ تیسرا عدد 12 ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ نیشنل فلم بورڈ کی تخلیق کردہ کتنی فلمون نے ایوارڈز حاصل کیے۔ چوتھا عدد 17 ہے جو کینیڈا میں عالمی ورثے کے مقامات کی نمائندگی کرتا ہے۔ پانچواں عدد 35 ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ کینیڈا کے قومی ترانے او کینیڈا کو سرکاری قومی ترانہ بنے کتنے سال ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چھٹا عدد 57 ہے جو بتاتا ہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والے کتنے اداکاروں کے ستارے ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہیں۔ ساتواں عدد 308 ہے جو ایوان زیریں میں نشستوں کی موجودہ تعداد بتاتا ہے۔ آٹھواں عدد 338 ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ رواں سال ہونے والے انتخابات کے بعد ایوان زیریں میں نشستوں کی مجموعی تعداد کتنی ہو جائے گی۔ نواں عدد 8892 ہے جو کینیڈا اور امریکہ کی سرحد کی طوالت کو کلو میٹروں میں ظاہر کرتا ہے اور دنیا کی طویل ترین سرحد ہے۔ دسواں عدد 35749600 ہے جو اپریل 2015 میں کینیڈا کی مجموعی آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :