چین نے اپنے ماحولیاتی منصوبے کی تفصیل کا اعلان کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 15:03

پیرس/ بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاوٴس گیسوں کا اخراج کرنے والے ملک چین نے اپنے ماحولیاتی منصوبے کی تفصیل کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم لی کیچیانگ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک اخراج اپنی اونچی حد تک پہنچ جائے گا اور چین سخت محنت کرے گا کہ ہدف کو اس سے بھی پہلے حاصل کر لیا جائے۔

یہ بیان اسی نوعیت کا ہے جس کا اعلان گذشتہ نومبر میں امریکہ اور چین کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔چین کا یہ اعلان اس سال کے آخر میں پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی پر ہونے والے نئے عالمی معاہدے کے مذاکرات سے پہلے آیا ہے۔پیرس میں وزیرِ اعظم لی کیچیانگ اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے درمیان ایک میٹنگ کے بعد وزیرِاعظم لی کے دفتر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ 2030 تک چین کاربن ڈائی آکسائیڈ کو قومی پیداوار کے فی یونٹ اخراج کو 2005 کی سطح سے 60۔

(جاری ہے)

65 فیصد کم کر دے گا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین توانائی کے بنیادی استعمال میں آنے والے غیر فاسل ایندھن کے حصے میں بھی 2030 تک 20 فیصد اضافہ کرے گا۔اس سے پہلے بیجنگ نے 2020 تک صاف ذرائع سے 15 فیصد کے قریب توانائی حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا تھا۔ برسلز میں یورپی رہنماوٴں کے ساتھ مذاکرات میں چین کے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ایک منصفانہ عالمی نظام کی تلاش میں ہے۔انھوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ، مناسب اور سب کے لیے فائدہ مند عالمی ماحولیاتی گورننس کے نظام کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :