ایف بی آر نے 58 ارب روپے کے سیلز ٹیکس اور ایکسائز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

بدھ 1 جولائی 2015 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ایف بی آر نے 58 ارب روپے کے سیلز ٹیکس اور ایکسائز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، ڈیری مصنوعات، مشروبات اور سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے، مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی 9فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 10فیصد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف بی آر نے 58 ارب روپے کے سیلز ٹیکس اور ایکسائز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،جس کے بعد کچھ مصنوعات مزید مہنگی کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیری مصنوعات، مشروبات اور سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے، مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی 9فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 10فیصد کر دی گئی،ڈیری مصنوعات پر بھی 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ سگریٹ پر 62سے بڑھا کر 68فیصد سیلز ٹیکس وصول ہو گا۔

متعلقہ عنوان :