اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو انتخابی نشانات کی کمی کا سامنا ، پریشانی کا شکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 15:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : الیکشن کمشین کو انتخابی نشانات کی کمی کا سامنا لاحق ہے. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس کُل 215 انتخابی نشانات موجود ہیں جبکہ رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 307 ہے .

(جاری ہے)

اس پریشانی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ایک انتخابی نشان کو ڈبل کر کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنا مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ تمام نشانات الاٹ کیے جا چکے ہیں . جس کے تحت ایک انتخابی نشان کو دو مرتبہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :