اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 15:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : اسلام آبادہائی کورٹ نےبلدیاتی انتخابات روکنےسےمتعلق تمام درخواستیں مستردکردی ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جس کی وجہ سے ہم مداخلت نہیں کرسکتے.