کراچی : وزیر اعظم نواز شریف ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کیے بغیر ہی واپس روانہ، کراچی میں ہلاکتوں پر متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 15:21

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اپنا ایک روزہ دورہ ختم کر کے واپس روانہ ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔ سانحہ کے ذمہ داروں کا شفاف طریقے سے تعین کیا جانا چاہیے، اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح سےہونے والی اموات کی مثال نہیں ملتی، ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کی اموات کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی اور پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے. وزیر اعظم نواز شریف کی ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد سے ملاقات متوقع تھی تاہم وزیر اعظم متاثرہ افراد سے ملاقات اور اسپتالوں کا دورہ کیے بغیر ہی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :