حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پرجلو س کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،کمشنر کراچی

بدھ 1 جولائی 2015 15:27

کراچی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت حضرت علی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی جلوس اور مجالس کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام متعلقہ اداروں کو سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے احکاما ت جاری کئے۔

اس موقع پر علما کرام مذہبی رہنماؤں اور جلو س کے منتظمین بھی مو جو د تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پرجلو س کے راستوں اور مجالس کے مقامات پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور شہر ی ادارے شہری سہولتوں کو یقینی بنائیں گے۔ شہری ادارے تمام شہری سہولتیں فراہم کر نے کے لئے خصو صی اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اس موقع امام بارگاہوں اور جلوس کے مقامات پر بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل فراہمی کے لئے خصو صی انتظامات کرے گی۔ اس ضمن میں کے الیکٹرک کسی خرابی کی صورت میں بجلی کے تعطل سے بچنے کے لئے متباد ل انتظامات کرے گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ پانی کی فراہمی کے خصو صی انتظامات کر ے گا۔ اور سیوریج کی شکایت سے بچنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

اس بات کو یقینی بنا ئے گا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہون اور مساجد کے اطراف سیوریج کی شکا یا ت نہ ہو۔جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ شہری ادارے مرکزی جلوس اور دیگر جلوسوں کے راستوں پر ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے کئے ترجیحی اقدامات کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز سمیت تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دل آزاری والی وال چاکنگ ہورڈنگز اور پوسٹرز نہ ہو ں۔

جلوس اور مجالس کے مقا مات پر صفائی کے خصوصی انتظامات اور ٹریفک کے متبادل انتظامات کئے جائیں گے تا کہ جلوس میں شر کت کر نے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلو س کے شرکا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں ریلوے اسپورٹس گراؤنڈ پر پارکنگ کے خصو صی انتظامات کئے جائیں گے ۔اس ضمن میں ریسپونس ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ رابطہ و تعاون سے فوری نوعیت کی دشواریاں دور کر کے سہولتوں کو بہتر بنا یا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں کو دور کر نے میں منتظمین کی مدد کریں گے۔اور اپنے اپنے اضلاع میں انتظامات کی نگرانی کریں گے۔۔اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اللہ مہر ،ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکڑ جمیل، تمام ڈپٹی کمشنرز،بلدیہ عظمیٰ کراچی تمام ڈی ایم سیز چیف فائیر آفیسر،کے الیکڑک کے نمائندے واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ اور دیگر انتظامیہ پولیس اور شہر ی اداروں کے افسران کے علاوہ علامہ عباس کمیلی، ، علامہ اطہر عباس،علامہ ظہیر حسن عابدی، علامہ ناصر عباس سلمان مجتبیٰ، شبر رضا،ڈاکٹر عارف حسین موسیٰ عابدی، شمس الحسن شمسی اور محمد علی نقوی بھی موجود تھے۔