پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طلبہ اور والدین کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے مسلسل با خبر رکھنے کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 15:27

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں اپنے سکولوں میں تمام حفاظتی اقدامات کریں جبکہ طالب علموں اور اساتذہ کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے مسلسل با خبر رکھا جائے تاکہ انہیں اس مرض کے بارے میں بھر پور آگاہی رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنے پارٹنر سکولوں میں صحت مند ماحول کی فراہمی کے حوالے سے جامع اقدامات اورڈینگی سے پاک ماحول کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید برآں سکول پارٹنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں فالتوپانی کھڑا نہ ہونے دیں اور کلاس رومز میں باقاعدگی سے سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر پنپنے نہ پائے ۔ان اقدامات کا مقصد طالبعلموں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہے تاکہ وہ ڈینگی سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :