ٹیوٹاپنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے شارٹ کورسزجلد شروع کریگا،عرفان قیصرشیخ

بدھ 1 جولائی 2015 15:27

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹاپنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے شارٹ کورسزجلد شروع کریگا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزصحافیوں کو بتائی۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا 6 ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسز میٹ(Meat) ٹیکنالوجی، پولٹری ورکرز،کیپسول مینوفیکچرنگ مشین آپریٹر، ٹیبلٹ مینوفیکچرنگ مشین آپریٹر ، انجیکشن مولڈنگ مشین آپریٹر جبکہ 3ماہ دورانیہ کے کمپیوٹرائزڈ ملٹی ہیڈ انڈسٹریل ایمبرائیڈری مشین آپریٹر کورسز متعارف کروائے گی۔

ٹیوٹا نے ان کورسز کے نصاب کومتعلقہ انڈسٹری/ ماہرین کی مشاورت کے ساتھ تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ میٹ ٹیکنالوجی اور پولٹری ورکرز کورس کے نصاب کی تیاری کیلئے یونیورسٹی آف ویٹرنری ایند انیمل سائنسز (UVAS )، کیپسول مینوفیکچرنگ مشین آپریٹر، ٹیبلٹ مینوفیکچرنگ مشین آپریٹر کیلئے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن، انجیکشن مولڈنگ مشین آپریٹرکیلئے پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور کمپیوٹرائزڈ ملٹی ہیڈ انڈسٹریل ایمبرائیڈری مشین آپریٹر کیلئے انڈسٹریل مشین ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کے ماہرین کی سفارشات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ ان کورسزکی نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ڈیمانڈ ہے جس سے ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت کے آسان مواقع حاصل ہونگے۔