کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی اموات ملکی تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کی ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے محکموں کا احتساب ہونا چاہئے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں حالیہ گرمی کی شدید لہر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بارے میں اجلاس سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 15:28
کراچی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی اموات ملکی تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کی ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے محکموں کا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں حالیہ گرمی کی شدید لہر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی یہ لہر پاکستان کی تاریخ میں غیر معمولی ہے اور تمام محکمے جنہوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی، ان کا شفاف انداز میں احتساب ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس عرصہ کے دوران کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں 65 ہزار سے زائد مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 1250 کے قریب جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد میں بھکاریوں سمیت بے گھر لوگ تھے جو شدید گرم موسم میں روزہ کی بناء پر شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعظم کو گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا جس کے تحت 260 ایم جی ڈی پانی کینجھر جھیل سے کراچی لایا جائے گا تاکہ شہر کی موجودہ اور آئندہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی سرکاری حکام پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے تاکہ اس منصوبے پر تیز تر عمل درآمد، شفافیت اور مستعدی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے کی لاگت برداشت کرے گی۔ اجلاس کو 17.8 کلو میٹر گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو یومیہ تین لاکھ مسافروں کی گنجائش کا حامل ہوگا جس کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت گرین لائن پراجیکٹ کے لئے 8 ارب روپے پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ یہ منصوبہ کراچی کے ماسٹر ٹرانسپورٹیشن منصوبے کے ساتھ منسلک ہوگا۔ اجلاس کے شرکاء میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد الله خان، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن سائرہ افضل تارڑ، چیئرمین این ڈی ایم اے، سندھ کابینہ کے ارکان اور سینئر وفاقی و صوبائی حکام شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.