پریتی گپتا عریاں تصاویر لیک ہونے سے پریشان

بدھ 1 جولائی 2015 15:30

پریتی گپتا عریاں تصاویر لیک ہونے سے پریشان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بھارتی ادکارہ پریتی گپتا انٹرنیٹ پر اپنی لیک شدہ عریاں تصاویر کے معاملے سے پریشان ہیں تاہم وہ کہتی ہیں کہ یہ نجی زندگی میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے اور حکومت کو ایسے معاملات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ مشہور زمانہ سوپ سیریل ”کہانی گھر گھر کی “ سے شہرت پانے والی پریتی گپتا نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم ”ان فریڈم“ ہی عریانیت کے سبب بھارت میں پابندی کا شکار ہوچکی ہے۔ مذکورہ تصاویر بھی اسی فلم کی بتائی جارہی ہیں۔ پریتی کا کہنا ہے کہ حکومت فلمیں سنسر کرنے اور ان پر پابندی لگانے کے بجائے ایسے معاملات پر ایکشن لے۔ عوام میں عقل ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا دیکھنا چاہئے اور کیا نہیں، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ سنسر کا اختیار عوام کے اپنے ہاتھ میں دے۔