کام چور اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی
بدھ 1 جولائی 2015 15:36
فیصل آباد ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سکولوں سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سکولوں میں تدریسی ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بغیر اجازت اور بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ سمیت کام چور و عادی اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کسی کی سماجی حیثیت کا بھی خیال نہ رکھاجائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔
ڈی سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل نے محکمہ تعلیم فیصل آبادکے ای ڈی او ، ڈی ای او سیکنڈری ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ و زنانہ اور دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنیوالے ضلعی محکمہ تعلیم کے ٹیچرز کیخلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان کی سالانہ انکریمنٹ روک لی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے تحت تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں پر عملدرآمد کے واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ رپورٹس کے تحت شرح حاضری مطلوبہ معیارسے کم ہونے پر متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.