مقابلہ نعت خوانی میں شرکت کے خواہش مند افرادکو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 15:36

فیصل آباد ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ نعت خوانی میں شرکت کے خواہش مند افرادکو آج 2جولائی بروز جمعرات تک رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام اتوار5جولائی کو منعقد ہونیوالے طلباء میں نعت خوانی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے خواہشمند نعت خواں آج 2جولائی بروز جمعرات تک اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نعت اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر اسحاق قریشی نے بتایاکہ یہ مقابلے میونسپل لائبریری نڑوالا روڈ میں قائم نعت اکیڈمی میں منعقد ہوں گے جس میں چھٹی جماعت سے میٹرک تک کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ 17 رمضان المبارک کو یوم بدر کے موقع پر منعقد ہونیوالے نعت خوانی کے ان مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو نقدانعامات دئیے جائیں گے ۔